عوا م مہنگائی،بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں،فائق شاہ

  عوا م مہنگائی،بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں،فائق شاہ

  



لاہور (پ۔ر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے مرکزی عہدیداروں کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں اور قومی ادارے غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، ریلوے، پی آئی اے سمیت دیگر ادارے بغیر منصوبہ بندی اور پیش بندی کے چلائے جا رہے ہیں، ابھی تک ایڈہاک ازم سے کام چلایا جا رہا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ عمران خان نظام بدلنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے کام بدلیں، نااہل اور کرپٹ افراد اْن کے اردگرد جمع ہیں اس طرح نظام نہیں بدلا جاتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4