میرٹ پر انصافکی فراہمی یقینی بنانا ہمارا عزم ہے،کرنل(ر) ہاشم ڈوگر
لاہور(لیڈی رپورٹر).صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے معیار ذندگی کو بہتر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر نے کچہری میں عوامی شکایات سن کر انکے فوری حل کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کے عین مطابق تمام وزراء اپنے دفاتر اور اپنے اپنے حلقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے لوگوں کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہم ہر وقت حاضر ہیں۔ ملک فی الوقت معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا ہے۔