’مہوش‘ کا کردار نبھانا کیریئر کا مشکل ترین مرحلہ تھا،عائزہ خان

’مہوش‘ کا کردار نبھانا کیریئر کا مشکل ترین مرحلہ تھا،عائزہ خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)پہلی بارٹی وی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“میں بے وفا مہوش کا کردارادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کردار پر بات کی ہے۔ عائزہ خان نے ڈرامہ میں ’مہوش‘ نامی کردار ادا کیا تھا جو دانش کی اہلیہ ہوتی ہے تاہم بعد ازاں وہ پیسوں کی لالچ میں اس کے ساتھ بے وفائی کرکے شوہر سے طلاق لے حاصل کرکے اور ایک امیر شخص سے تعلقات استوار کرتی ہے۔اگرچہ ڈرامہ کے نشر ہونے سے اس کے اختتام تک عائزہ خان کو ’مہوش‘ کا کردار ادا کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم وہ اب تک خاموش تھیں لیکن ڈرامے کی آ خری قسط نشر ہوتے ہی انہوں نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

ڈرامہ کی آخری قسط کے بعد عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اعتراف کیا کہ ’مہوش‘ کا کردار نبھانا ان کے کیریئر کا مشکل ترین مرحلہ تھا۔اداکارہ نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا کہ 25 جنوری کی شب لوگوں نے آخری بار’مہوش‘ کے کردار کو ٹی وی پر دیکھا اس کے بعد ’مہوش‘ غائب ہوگئی ہے۔

مزید : کلچر