گلوکار سانول کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں تحائف تقسیم

گلوکار سانول کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں تحائف تقسیم

  



لاہور(فلم رپورٹر)درد کے سفیر، بین الاقوامی شہرت کے حامل اور دنیائے موسیقی میں منفرد مقام رکھنے والے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے گلوکار صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی اور امریکہ سے آئے ہوئے فنکار سنی ملہی سنگھ (سی ای او ٹوٹل ملٹی میڈیا) نے گزشتہ روز سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا اور تھیلے سیمیا،ہیموفیلیا اور بلڈکینسر کے مریض بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان میں پھول و تحائف تقسیم کئے اور لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو بھی دیکھا اورتھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کے لئے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

مزید : کلچر