لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا فوک مقابلہ گائیکی“ کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا فوک مقابلہ گائیکی“ کا انعقاد

  



لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ”الحمرا فوک مقابلہ گائیکی“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں آڈیشن کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 15گلوکاروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔آڈیشن میں پاکستان بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی،فوک گا کر ججز کو متاثر کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا نوجوان گلوکاروں کوا پنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کر رہا ہے، آڈیشن میں آرٹسٹوں نے بے حد جوش و خروش کا مظاہر ہ کیا،”الحمرا فوک مقابلہ گائیکی“موسیقی کی دنیا میں نئی سریلی آوازوں کا اضافہ ثابت ہوگا،انہی گلوکاروں میں سے ہی مستقبل کے سٹارز بنے گے۔۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ جیتنے والے گلوکاروں کے لئے مستقبل کی نئی راہیں کھولے گا۔”الحمرا فوک مقابلہ گائیکی“ کا فائنل آج الحمرا ہال نمبر دو میں شام 5;30بجے منعقد کیا جائے گا۔جس 15تا 30برس کے منتخب ہونے والے 15خوش قسمت نوجوان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

مزید : کلچر