آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے شروع ہوگی

  آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے سٹی سکول (ڈی کے کیمپس) کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان روپ سلیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں 6 کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ 2 فروری تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔