احمد بیگ 39 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف ایونٹ کے چیمپئن بن گئے

  احمد بیگ 39 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف ایونٹ کے چیمپئن بن گئے

  



کراچی (یواین پی)39 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ میں احمد بیگ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد محمد منیر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹرافی جیت لی اور 278 اسکور ٹین انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔دفاعی چیمپین محمد شبیر اقبال اور محمد منیر نے 286 اسکور (2انڈرپار) کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری اور محمد عالم نے 288 اسکور (پار) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امیچر کیٹگری میں زبیر حسین،لیڈیز گراس کیٹگری میں دانیہ سید اور نیٹ کیٹگری میں ابیہا سید نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا۔

کراچی کے ایئرمین گالف کورس پر منعقدہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور شہباز مسیح کو عمدہ کھیل کی بدولت ”ہول ان ون“کرنے پر نئی گاڑی کی چابی پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی