پاکستان سپر لیگ 5 کا آفیشل گانا ریلیزکردیاگیا

پاکستان سپر لیگ 5 کا آفیشل گانا ریلیزکردیاگیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2020ء کا آفیشل گانا ”تیار ہیں“ 28 جنوری کو ریلیز کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 5 کا آفیشل گانا پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتاہے۔ اور ایونٹ سے قبل جب کہ میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل گانا چلایا جائے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار اور ”آواز“ بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے۔موسیقی میں تْنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے، گانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، سرفراز احمد، حسن علی، رومان رئیس، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔گلوکار علی عظمت نے کہا کہ وہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل گانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں جب کہ فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا کہ یہ یاد گار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی