قومی انڈر 19 ٹیم افغانستان کیخلاف میچ 31 جنوری کوکھیلے گی

قومی انڈر 19 ٹیم افغانستان کیخلاف میچ 31 جنوری کوکھیلے گی

  



جوہانسبرگ (این این آئی) دو مرتبہ کی چمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم افغانستان انڈر19 ٹیم کیخلاف میچ 31 جنوری بینونی میں کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابقدو مرتبہ کی چمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، افغانستان انڈر19 ٹیم کیخلاف میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی۔

اسکواڈمیں اوپنرز میں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)،مڈل آرڈرز میں محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)،وکٹ کیپر،روحیل نذیر(کپتان)،آلراؤنڈرز میں عباس آفریدی(پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)،اسپنرزمیں عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)،فاسٹ باؤلرز میں عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعجاز احمد (ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر)، عثمان ہاشمی(اینالسٹ)،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی