قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 27 فروری سے شروع ہو گی

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 27 فروری سے شروع ہو گی

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 27 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز یکم مارچ کو اور فائنل مقابلے 2 مارچ کو کھیلے جائیں گے، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی