بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شکیب الحسن کی اہلیہ کیلئے کھانا پکانے لگیں

  بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شکیب الحسن کی اہلیہ کیلئے کھانا پکانے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکا(آئی این پی)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کرپشن چارجز میں معطل آل راونڈر شکیب الحسن کی اہلیہ کیلئے اپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر کرکٹر کی فیملی کو حیران کردیا۔شکیب نے سوشل میڈیا پر مختلف کھانوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل ہم وزیراعظم سے ملاقات کیلئے گئے تھے جہاں پر میری اہلیہ نے انھیں اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب وزیراعظم نے خود اپنے ہاتھوں سے یہ کھانے تیار کرکے میری اہلیہ کیلئے بھیجے، میں ان کی اس محبت کو ساری عمر نہیں بھول پاؤں گا۔