ٹرمپ کا ترک صدر کو ٹیلی فون، لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکنے پر زور

ٹرمپ کا ترک صدر کو ٹیلی فون، لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکنے پر زور

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تْرک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے شام اور لیبیا کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ لیبیا میں غیر ملکی مداخلت روکے جانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ دونوں سربراہان کے درمیان لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے اور فائر بندی کے جاری رہنے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران ٹرمپ اور ایردوآن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام کے صوبے ادلب میں جاری تشدد کا سلسلہ روکا جانا چاہیے۔

مزید : علاقائی