برازیل،بارشوں،سیلاب سے تباہی،58افراد ہلاک

  برازیل،بارشوں،سیلاب سے تباہی،58افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جنیرو(شِنہوا)جنوب مشرقی برازیل میں شدید سیلاب کے باعث کم از کم 58افراد ہلاک اور 40ہزار سے زیاہ بے گھر ہوگئے، یہ علاقائی شہری دفاع ایجنسی نے پیر کو کہا ہے۔سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جنیرو، مناس جریس اور ایسپی ریٹو سنتو کی ریاستیں ہوئی ہیں،یہاں موسلادھار بارشوں نے گزشتہ ہفتے سے تباہی مچادی ہے۔ایجنسی نے کہا ہے کہ مناس جریس میں جمعہ سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 47افراد ہلاک،4لاپتہ اور دیگر 65زخمی ہوئے۔مناس میں کل 101قصبوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث 14609افراد کو ان کے گھروں سے باہر نکال لیا گیا ہے اور3386دیگر افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔ریاستی دارالحکومت بیلو ہوریزنٹے میں مٹی کے تودے گرنے کے با عث 13اموات ہو ئی ہیں۔ایس پی ریٹو سنتو میں 9افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریو ڈی جنیرو میں کم ازکم 2ہلاکتوں کا پتہ چلا ہے۔برازیل کی حکومت نے جنوبی ایسپی ریٹو سنتوکے 4قصبات کو جہاں بارشوں کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -