یوکرین، بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے نیا قانون

  یوکرین، بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے نیا قانون

  



کیف(آئی این پی) یورپی ملک یوکرین میں ایک نیا قانون متعارف کرادیا، جس کے تحت بچوں سے زیادتی کے مجرم کو جیل میں کیمیکل انجکشن لگا کر جنسی طور پر ناکارہ کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یورپی ملک یوکرین نیبچوں سیزیادتی کیمجرموں کی سزا کیلیینیا قانون بنالیا اور فیصلہ کیا گیا ہیکہ جرم ثابت ہونیپرمجرم کوجیل میں کیمیکل انجکشن لگاکرجنسی طورپرناکارہ کردیاجائیگا۔یہ قانون 18 سے 65 سال تک کی عمرکے مجرموں پر لاگو ہوگا۔خیال رہے یوکرین میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کی شرح حالیہ سالوں میں بہت تیزی سے بڑھی ہے، 2017 میں 320 بچوں سیزیادتی رپورٹ ہوئی لیکن اصل اعدادوشماراس سیکہیں زیادہ ہے۔یوکرین پولیس کے سربراہ ویاچیسلیف ایبروسکین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صرف 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں 4 کم سن بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور یہ وہ کیس تھے جو والدین نے پولیس کو رپورٹ کیے، زیادہ تر لوگ مجرموں کے خوف اور شرمندگی کے ڈر سے واقعات رپورٹ ہی نہیں کرتے۔

مزید : علاقائی