آصف ہاشمی کیخلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی

آصف ہاشمی کیخلاف میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماآصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو طلب کرلیاہے،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی،اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ آصف ہاشمی نے غیر قانونی طور پر بطور چیئرمین مختلف سیٹوں پر متروکہ وقف کے تحت چلنے والے ایجوکیشن سیکٹر میں افراد کو بھرتی کیا، ملزم آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا، ملزم آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازہ گیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -