فواد حسن فواد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی

  فواد حسن فواد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی،گزشتہ روزفواد حسن فواد سمیت دیگر شریک ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،نیب کا موقف ہے کہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،فواد حسن فواد پر اربوں روپے کے اثاثہ جات غیر قانونی طور پر بنانے کے الزامات عائد ہیں۔

مزید : علاقائی