ہیلمٹ سانس کی بیماریوں سے محفوظ،فضائی آلودگی سے بچاتاہے،ڈاکٹر زرفشاں طاہر

  ہیلمٹ سانس کی بیماریوں سے محفوظ،فضائی آلودگی سے بچاتاہے،ڈاکٹر زرفشاں طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل نے ٹریفک قوانین کی پاسدرای کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا۔اس موقع پرڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع،سماجی رہنما خالد فاروق اور زیر تربیت ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور تسلیم شجاع نے زیر تربیت ڈاکٹرز میں ٹریفک قوانین بارے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا اور ان میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہیلمٹ لازمی پہنیں کیونکہ موٹر سائیکل حادثے میں زیادہ تر اموات کی وجہ سر کی چوٹ ہے اور ہیلمٹ جان لیوا چوٹ سے محفوظ کرتا ہے۔ہیلمٹ سانس کی بیماریوں سے محفوظ سے رکھتاہے،فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاتاہے۔
دوران ڈرائیونگ ہمیشہ تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔

مزید :

علاقائی -