لڑکی سے بداخلاقی،ملزم کو10 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ کی سزا

لڑکی سے بداخلاقی،ملزم کو10 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ کی سزا

  



لاہور(نامہ نگار)صنفی عدالت کے جج رحمت علی نے لڑکی سے بداخلاقی کرنے والے مجرم وحید طارق بٹ کو 10 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ صنفی کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ مجرم وحیدطارق بٹ سے جرمانے کی وصول کر کے رقم متاثرہ لڑکی کو دی جائے،عدالت نے اپنے حکم میں مزید لکھاہے کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پرمجرم کومزید 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی،وحیدطارق بٹ کے خلاف تھانہ مغل پورہ پولیس نے بداخلاقی کامقدمہ درج کررکھاتھا،مقدمہ کے مطابق 17 سالہ ہمسائی اس کے گھر قرآن پاک پڑھنے گئی تومجرم نے بداخلاقی کانشانہ بناڈالاتھا۔

مزید : علاقائی