اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جائزہ اجلاس

  اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی جانچنے کیلئے جائزہ اجلاس

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی ایس پیز اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم، میاں ریاض، ریزرو انسپکٹر فاروق اعظم، لائن افسر غلام حسن سمیت تمام متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس نے تمام متعلقہ افسران کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیسک اینٹی رائٹ کورس سمیت دیگر ریفریشر کورسز جاری رکھے جائیں اورملازمین کی ویلفیئر اور ڈیوٹی کے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ لاہور میں لاء اینڈ آرڈر کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس لاہور کی بہترین فورس ہے۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے اور جدید طریقوں سے منتشر کرنے میں اینٹی رائٹ فورس مہارت رکھتی ہے۔

مزید : علاقائی