احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی شروع

  احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی شروع

  



لاہور(آئی این پی) احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام کیلئے وصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی شروع، پچاس ہزار سکالر شپ کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹ کے طلبا و طالبات میں سکالر شپ تقسیم کرنے کے لیے احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ایک لاکھ 32 ہزار 198 طلبا کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پراجیکٹ سے 50 ہزار طلبا کو سکالر شپ ملیں گی۔ ایچ ای سی کے مطابق طلبا کے والدین کی آمدن اور سی جی پی اے کی بنیاد پر سکالر شپ کی سلیکشن ہوگی۔ ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کی کمیٹیاں طلبا کی شارٹ لسٹنگ کریں گی۔

احساس

مزید : علاقائی