مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے چہرے کے نقاب پر پابندی کے خلاف درخواست مستردکردی

  مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے چہرے کے نقاب پر پابندی کے خلاف درخواست مستردکردی

  



قاہرہ (این این آئی)مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس فیصلے کے خلاف درخواست رد کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کی معروف یونیورسٹی کی خواتین پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ تدریسی عمل کے دوران چہرے پر نقاب نہیں لے سکتیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے قاہرہ یونیورسٹی کے صدر کی طرف سے 2015ء میں لگائی گئی اس پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ اس پابندی کے خلاف 80 محققین نے درخواست دی تھی۔ موجودہ فیصلہ حتمی ہے اور اب اس کے خلاف اپیل نہیں ہو سکتی۔

مزید : علاقائی