گرفتار صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے پراسکیوٹر کی عدم پیشی کے باعث سماعت آج تک کیلئے ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے حکومت اور مشرف پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے کے پراسکیوٹر کی عدم پیشی کے باعث مزیدسماعت آج 29 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے سماعت کی،صحافی اظہارالحق کی طرف سے میاں داؤ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقامی مجسٹریٹ نے حقائق دیکھے بغیر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کی، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 بھی شامل کی گئی، جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، وہ الزامات مقدمے کا حصہ ہی نہیں۔