گجرات پولیس میں کرپشن سکینڈل کیس، سابق ڈی پی کامران ممتاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی پی کامران ممتاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کردی،گزشتہ روزملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی،نیب کی جانب سے ملزمان متعلق ریفرنس دائر کر دیا گیاہے،ملزمان میں سابق ڈی پی او کامران ممتاز، رمیض احمد، چن پیر، محمد افضال، محمد اشرف، فیاض احمد، اختر حیسن شاہ شامل ہیں،یادرہے کہ سابق ڈی پی او رائے اعجاز کی لاہور ہائیکورٹ ضمانت منظور کرچکی ہے جبکہ اس کیس میں دو ملزمان کو پلی بارگینگ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا جن میں صغیر انور، غلام سرور اور شکیل احمد وغیرہ شامل ہیں،نیب کاموقف ہے کہ رائے اعجاز وغیرہ پر پولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔