پبلک اینڈ گڈز الائنس نے ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کیلئے اجلاس طلب کر لیا

  پبلک اینڈ گڈز الائنس نے ہڑتال اور احتجاجی دھرنوں کیلئے اجلاس طلب کر لیا

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) موٹر وے ٹریفک کے جرمانوں کی شرح میں اضافے، ٹول پلازوں پر ٹھیکیداروں کی من مانیوں اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف پبلک اینڈ گڈز الائنس نے یکم فروری کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی دھرنے دینے کی تجویز پر غور کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

جس میں پہیہ جام ہڑتال اور دھرنوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ہڑتال کی صورت میں ملک بھر میں چلنے والی گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ایئرکنڈیشنر اور نان ایئرکنڈیشنر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹر الائنس نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید : علاقائی