کھڈیاں خاص: ڈاکو نوشاد کیمونیکیشن موبائل سنٹرسے قیمتی موبائل لوٹ کر فرار

  کھڈیاں خاص: ڈاکو نوشاد کیمونیکیشن موبائل سنٹرسے قیمتی موبائل لوٹ کر فرار

  



کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)پولیس اسٹیشن سے چند قدم فاصلے پر سرشام ڈکیتی۔ڈاکو نوشاد کیمونیکیشن موبائل سنٹرسے قیمتی موبائل لوٹ کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کھڈیاں پولیس اسٹیشن سے چند قدم فاصلے پر امام بارگاہ حسینیہ کے قریب نوشاد کیمونیکیشن موبائل سنٹر پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گاہک بنکر آئے گن پوائنٹ پر محمد حسنین سے 70 ہزار سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل لوٹ کرفرارہوگئے۔اسی طرح موٹرچوہدری خورشید والی پر زمیندار محمد حنیف کا ملازم قدرت اللہ رات بیوی بچوں سمیت گھر سویا ھوا تھا4کس نامعلوم مسلح ڈاکو اہلخانہ کویرغمال بناکر10ہزار نقدی،دوموبائل اور کپڑے وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ محمد حسنین اور قدرت اللہ نے کاروائی کیلئے پولیس کو درخواستیں دیں۔تاحال مقدمات درج نہیں کئے جاسکے۔

مزید : علاقائی