شیخوپورہ:پولیس کا ناجائز اسلحہ اور ڈکیتوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  شیخوپورہ:پولیس کا ناجائز اسلحہ اور ڈکیتوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صفدر آبا د زاہدسلیم کو ہدایت جاری کی کہ وہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد خصوصاًٍچور، ڈکیت، رسہ گیر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرے او ر ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو ہر صورت میں ممکن بنائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد زاہد سلیم نے اے ایس آئی مشتاق شاہ کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں کی۔صفدر آباد پولیس نے اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے دوران کریک ڈاون دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اور انٹیروگیشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور نقدی رقم کے ساتھ ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے،ڈی پی اوغازی محمد صلاح الدین نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ضلع پولیس کو ہدایت جاری کی کہ وہ علاقے میں منشیات فروشوں، اور ناجائز ا سلحہ رکھنے والوں ڈکیٹ، چوروں، عادی مجرمان،اور رسیہ گیروں کے خلاف کریک کرکے جلد از جلد ان کی گرفتاریوں کو ہرصورت میں یقینی بنائے۔ جس پر ضلع پو لیس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی۔جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی عمر شیراز گھمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کو عمل میں لاتے ہوئے چچو کی ملیاں کے علاقے سے دو بدنامے زمانہ شراب فروش سلیمان او ر اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300لیٹر شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی انور سیال نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو عمل میں لاتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور د و پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا، ڈی پی اوشیخوپورہ غازی صلاح الدین نیایس ایچ اوفیکٹری ایریااورانکی ٹیم کی کارکردگی کوسراہاہے،ڈی پی اوغازی محمد صلاح الدین نے منشیات فروشوں کیخلاف چلائی جانے والی خصوصی کمپین کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے کوہدایت جاری کی کہ وہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے اس غلیظ اور ناسور جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاریوں کو ہرصورت میں یقینی بنائے۔

مزید : علاقائی