فیروزوالہ: ٹریفک حادثات میں دو نوجوان ہلاک، 7فراد زخمی

  فیروزوالہ: ٹریفک حادثات میں دو نوجوان ہلاک، 7فراد زخمی

  



فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو نوجوان ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار ڈالہ وین نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان فرحان احمد ہلاک، ا س کا بھتیجا وقاص احمد زخمی ہو گیا۔ تھانہ صدر کے قریب کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان علی رضا ہلاک، ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی