جڑانوالہ: نوجوان پر بے بنیاد مقدمہ، پولیس افسران کی عدالت پیشی

  جڑانوالہ: نوجوان پر بے بنیاد مقدمہ، پولیس افسران کی عدالت پیشی

  



جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ نوجوان پرمنشیات کامبینہ بے بنیاد مقدمہ درج کرنے ایس پی،ایس ایچ او،انچارج چوکی کی لاہورہائیکورٹ پیشی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ او، انچارج چوکی بچیانہ نے چک نمبر 562گ ب میں مبینہ ملزم کی عدم گرفتاری پر اسکے بھائی کو حراست میں لے لیا ورثاء نے پولیس کی مبینہ غیرقانونی حراست سے نوجوان کی بازیابی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر لاہورہائیکورٹ کے حکم پربیلف نے نوجوان کوپولیس حراست سے بازیاب کرواکرمعززعدالت میں پیش کیا مگر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرقانونی حراست سے بازیاب ہونیوالے نوجوان پر منشیات کا مقدمہ درج کرلیا۔

ورثاء نے دوبارہ لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائرکی کہ نوجوان پرپولیس نے مبینہ طورپرجھوٹاوبے بنیادمقدمہ درج کیا ہے جس پرلاہورہائیکورٹ میں ایس پی ٹاؤن،ایس ایچ اوتھانہ لنڈیانوالہ،انچارج چوکی بچیانہ طلبی پرمعززعدالت میں پیش ہوئے۔معززعدالت نے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہو ئے سی پی او کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

مزید : علاقائی