فیروزوالہ،موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم، ایک ہی دن میں 4 وارداتیں

فیروزوالہ،موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم، ایک ہی دن میں 4 وارداتیں

  



فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی سات وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ نور شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے مقصود انور کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے شرقپور کی آبادی گھاٹ کے قریب موبائل شاپ میں داخل ہوکر اس کے مالک کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر پچاس ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے قاسم علی، عمران اور ارشد کو روک کر لوٹ لیا اور ان سے ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

جبکہ مختلف علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی