وفاقی کابینہ،اتحادیوں کا آئی جی سندھ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

وفاقی کابینہ،اتحادیوں کا آئی جی سندھ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اتحادی جماعت جی ڈی اے نے آئی جی سندھ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان سندھ نے بھی آئی جی کلیم امام کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا،ارکان کے اعتراض پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ میں مزید مشاورت کی جائے گی۔بعدازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیرمراد سعید کے ہمراہ کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آٹا بحران پیدا کرنے والے مافیا کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی، الیکشن کمیشن کا آزادانہ اور شفاف کردار ہے، وزیراعظم نے شفاف الیکشن کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کی ہے، یوریاکھاد کی بوری پر ٹیکس کم کرنے سے 395روپے کا ریلیف ملے گا، نور الحق کو وائس چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے سستے گھروں کی فراہمی کیلئے وزارت ہاؤسنگ کی جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی، 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایکٹ اور اے پی پی آرڈیننس میں بھی ترمیم، اسلم خان کو پی آئی اے بورڈ میں پرائیویٹ ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید  نے کہاکہ سابق حکمرانوں سے اضافی اخراجات کی رقم  وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق حکمرانوں کے لئے گئے قرضے ہم ادا کر رہے ہیں، کیمپ آفیسرز کے قیام کو روکنے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئی ہے، آصف زرداری نے سیکیورٹی کے نام پر163ارب سے ائد کے اخراجات کئے، شریف خاندان کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد2753تھی، شریف خاندان نے27کروڑ روپے سے گھر پر خاردار تار لگائی۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ایجنڈے کو موخر کیا گیا ہے، آئی جی سندھ کے حوالے سے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سے مشاورت کی ہدایت کی گئی، آئی جی سندھ کی تعیناتی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں نے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کیلئے نیا نام مشاورت سے لانے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کا ٹاسک دیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 8جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزراء کو کرپشن نہیں تحفظات کی وجہ سے کابینہ سے الگ کیا گیا، پارٹی آئین پر عمل ہرکارکن اور لیڈر پر لازم ہے۔معاون خصوصی نے ٹی وی چینلز سے روزانہ ایک گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جس کے کندھوں پر بندوق چلانا چاہتے تھے وہ کمزور نکلے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، کرونا وائرس سے متاثرہ چینی صوبے ووہان میں 500پاکستانی طلباء موجود ہیں، وزارت خارجہ کو چین میں مقیم پاکستانیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ/فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -