کرونا وائرس،اورنج ٹرین منصوبے پر کام بند،چین میں پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائن قائم

کرونا وائرس،اورنج ٹرین منصوبے پر کام بند،چین میں پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائن ...

  



لاہور،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اورنج ٹرین منصوبے پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا اور کام کرنے والے چینی باشندوں کے کررونا وائرس ٹیسٹ شروع کردئیے گئے۔اورنج ٹرین انتظامیہ کے مطابق ٹرین منصوبے پر اِس وقت 500 چینی باشندے کام کر رہے ہیں جو چھٹیوں میں اپنے ملک جاتے رہتے ہیں۔چین میں کورونا وائرس کے باعث خدشہ ہے کہ یہ وائرس کہیں پاکستان نہ پھیل جائے اور اسی خطرے کے پیش نظر چینی باشندوں کی کورونا اسکیننگ کی جاری ہے۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرونا وائرس کے معاملہ پر چین میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہاٹ لائن قائم کردی گئی۔ گوان ژو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصل جنرل ڈاکٹر دیار خان سے +8618813294841پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے حوالے سے ملک بھر کے ہسپتالوں کو خطوط لکھ دیئے ہیں اور صوبوں نے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علیحدہ ہسپتال بھی مختص کر دیا ہے،کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پاک فوج کے رضاکاروں سے بھی خصوصی مدد لی جائے گی۔ منگل کوظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق بین الصوبائی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے، پاک فوج کے نمائدے اور دیگر ماہرین صحت نے شرکت کی، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی اب تک کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی حکام

مزید : صفحہ اول