مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، وزیراعظم معاشی ٹیم سے ناراض

  مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، وزیراعظم معاشی ٹیم سے ناراض

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)و وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ سپریم کورٹ میں مجھ سے بڑے سخت سوالات کیے گئے، میری تضحیک بھی کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے، ایگزیکٹو امور میں عدالتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جواب میں کہا کہ شیخ صاحب، ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا ہے، ساتھ مل کر کام کرنا ہے، ہمیں عدالت کو اْس کے سوالات پر مطمئن کرنا ہے، پی آئی اے کے معاملات پر بھی عدالت کے تحفظات دور کرنا ہو ں گے، عدالت جو بھی پوچھے، بتانا ہمارا فرض ہے۔کابینہ میں ہونے والی اِس بحث کے بارے میں جب جیو نیوز نے اجلاس میں شریک متعدد وزراء سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی تاہم وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تردید کی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، مس گائیڈ کیا جارہا ہے، معاشی ٹیم میں شامل پانچوں وزراء بیٹھیں اور مہنگائی بڑھنے کی وجوہات پر مطمئن کریں۔

اندرونی کہانی

مزید : صفحہ اول