بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ حاصل کرانیوالے 196ایف بی آر ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ حاصل کرانیوالے 196ایف بی آر ملازمین ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کا انکشاف ہونے پر ادارہ نے 196 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے والوں میں گریڈ 16 کے 7 افسر، گریڈ 14 کے 2، گریڈ 11 کے 10 افسر شامل ہیں جبکہ 7 ملازمین خود کو غریب مستحق ظاہر کر کے براہ راست وظیفہ لیتے رہے اور باقی ملازمین نے شوہر یا بیوی کے نام پر فنڈز حاصل کئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جعلی مستحق ملازمیں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔

ایف بی آر/کارروائی

مزید : صفحہ اول