25ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال،86کی تاحال معطل

25ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال،86کی تاحال معطل

  



لاہور(این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے25 اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی جبکہ86 کی تاحال معطل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب13، خیبرپختونخوا ہ سے 5اور بلوچستان اسمبلی سے 2اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق 86 اراکین پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

رکنیت بحال

مزید : صفحہ اول