ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا

  



کراچی(آئی این پی) ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دینے کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا۔ منگل کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرتضی سید کی تقرری 27 جنوری2020 سے 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مرتضی سید 16 سال سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک رہے جبکہ آئی ایم ایف سے مستعفی ہونے کے بعد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا منصب سنبھالا ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید

مزید : صفحہ اول