حملہ ہوا تو پاکستان سمیت مراکش سے ملائیشیا تک کسی کو امن سے نہیں بیٹھنے دینگے،بھارت

  حملہ ہوا تو پاکستان سمیت مراکش سے ملائیشیا تک کسی کو امن سے نہیں بیٹھنے ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ شہریت کا نیا قانون ہر ریاست کو ہر صورت میں قبول کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیر دفاع کیرالہ میں شہریت کے متنازع قانون کے حق میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن سے رہنا چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا یا اسے نقصان پہنچایا گیا تو پاکستان سمیت مراکش سے لے کر ملائیشیا تک کسی کو بھی امن و چین سے بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے کہ راجستھان، کیرالہ، آسام اور دیگر ریاستی اسمبلیوں نے قرارداد منظور کر کے شہریت کے نئے قانون کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیا جائے۔

راج ناتھ

مزید : صفحہ اول