پاکستان سپر لیگ 2020 ء کا آفیشل ترانہ ”تیار ہیں“کی لانچنگ تقریب

پاکستان سپر لیگ 2020 ء کا آفیشل ترانہ ”تیار ہیں“کی لانچنگ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ "تیار ہیں " کے لانچ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی جہاں حاضرین کو"تیار ہیں "،ملک کے صف اول کے ٹیلی ویڑن نیوز چینلز پر نشر ہونے سے قبل سنوایا گیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ اب ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر آفیشل ترانہ مسلسل بجایا جاتا رہے گا۔ترانے کے لانچ کی تقریب میں چھ فرنچائزز، اسپانسرز، میڈیا اور پی سی بی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کو خوب سراہا، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جوش وخروش کی عکاسی کرتا ہے۔"تیار ہیں "کے باضابطہ لانچ سے آدھا گھنٹہ قبل تقریب میں ترانہ بجانے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک مختصراََ سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اس سیشن میں ٹیموں کے نمائندگان،کھلاڑیوں، سینئر ممبران اور میڈیااراکین نے شرکت کی۔ سوال و جواب میں شریک حاضرین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشنز سے متعلق اپنی یادیں تازہ کرنے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن سے متعلق توقعات کا بھی اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشل ترانہ "تیار ہیں " لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس تقریب کے کامیاب انعقادسے واضح ہوگیا کہ ایونٹ میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں امید ہے کہ لیگ کا آئندہ ایڈیشن کامیابی کے نئے معیار قائم کرے گا۔احسان مانی نے کہا کہ وہ اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر پی سی بی کی ٹیم کے مشکور ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیم میں شامل تمام افراد اسی محنت اور لگن کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر 22 مارچ تک کام کرتے رہیں گے۔
پی ایس ایل

مزید :

صفحہ اول -