سینیٹ اجلاس،وزراء کی عدم حاضری پراپوزیشن کا واک آؤٹ،احتجاج

  سینیٹ اجلاس،وزراء کی عدم حاضری پراپوزیشن کا واک آؤٹ،احتجاج

  



اسلام آباد (این این آئی)سینٹ اجلاس میں وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی عدم حاضری پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ کے سوالات کے جوابات وزیر پارلیمانی امور کیوں دے رہے ہیں؟ جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ ان کے پاس بریف ہے۔ متعلقہ وزیر کیبنٹ میٹنگ میں مصروفیت کے باعث ایوان میں نہیں آئے۔ منگل کو وقفہ سوالات کے دور ان سوالات کے جوابات نہ ملنے اور متعلقہ وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی عدم حاضری پر احتجاج کیا۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وزراء ایوان کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا یہ عجیب طریقہ ہے ایسے کس طرح ایوان چلے گا،ہر صوبے میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ریفارم لانے کے لیے ہی فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔شیری رحمن نے کہاکہ ایوان مشتعل ہو رہا ہے اپوزیشن کا مطالبہ غلط نہیں، روایت بنتی جا رہی ہے کہ ہر سوال کا جواب ٹھیک نہیں دیا جاتا۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو یہ احتجاج شدت اختیار کریگا۔

سینیٹ احتجاج

مزید : صفحہ اول