منظور پشتین کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 30افراد گرفتار

  منظور پشتین کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے محسن داوڑ اور دیگر افراد کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار افراد کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور افراسیاب خٹک شامل نہیں۔

محسن داوڑ /گرفتار

مزید : صفحہ اول