اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب کو اسحق ڈار کے گھر کی نیلامی سے روکدیا

  اسلام آباد ہائیکورٹ،نیب کو اسحق ڈار کے گھر کی نیلامی سے روکدیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو اسحق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے اسحق ڈار کی اہلیہ کا ضبط گھر واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 ء کو اسحق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر سیل کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دیدیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول