شاہ محمود کاکینیا کی وزارت خارجہ میں استقبال صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے

شاہ محمود کاکینیا کی وزارت خارجہ میں استقبال صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ پر کینیا پہنچ گئے جہاں کینیا کی وزارت خارجہ میں ایشیاء اور پیسفک آئی لینڈز کی ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ پر کینیا پہنچ گئے جہاں کینیا کی وزارت خارجہ میں ایشیاء اور پیسفک آئی لینڈز کی ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین اور سفارتخانے کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران دو روزہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کرینگے اور وہ اس کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کرینگے۔ وزیر خارجہ کینیا کے صدر اور ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، معاشی سفارتکاری کے آداب سے آگاہ کرینگے۔ شاہ محمود قریشی پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی نوعیت پر اظہار خیال کرینگے۔ شاہ محمود قریشی سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے بھی کانفرنس کو آگاہ کرینگے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا، دو روزہ انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا،امیدہے کانفرنس سے پاکستان کیلئے بہترثمرات سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر کینیا روانہ ہوگئے، کینیا روانگی سے قبل وزیرخارجہ نے دورہ کینیا سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا ایک آزاداورخودمختارخارجہ پالیسی کیلئے معاشی استحکام لازم ہے، وزارت خارجہ نے معاشی سفارت کاری کوبطوراصول اپنایا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری کے تحت انگیج افریقہ کانفرنس منعقدکرائی، افریقہ میں تجارت اورسرمایہ کاری کے بیشمارمواقع ہیں، ماضی میں افریقہ کی طرف وہ توجہ نہیں دے سکے جو دینی چاہیے تھی، حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے افریقہ کی طرف توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا صدر نے انگیج افریقہ کانفرنس کاافتتاح،وزیر اعظم نے خطاب کیا، حکمت عملی کوآگے بڑھاتے ہوئے کینیاروانہ ہورہاہوں، دو روزہ انگیج افریقہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا، عبدالرزاق داؤد کانفرنس کی صدارت کریں گے، 100کے قریب ہمارے تاجروں کاوفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افریقہ کی اہم کاروباری شخصیات کوبھی مدعوکررکھاہے، کوشش ہے تبادلہ خیال کے ذریعے افریقہ میں اپنی رسائی کوفروغ دیں، کینیا، افریقہ کا گیٹ وے ہے، اس سے گہرے اور دیرینہ مراسم ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا، کوشش ہوگی کانفرنس سے افریقی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں، کانفرنس میں افریقی ممالک میں موجود ہمارے سفرا ء شریک ہورہے ہیں، امید ہے کانفرنس سے پاکستان کیلئے بہترثمرات سامنے آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -