فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دہری شہریت چھپانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری قانون، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، اس کے باوجود فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی،اس لئے دہری شہریت اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیاجائے۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول