پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دینگے،وزیرداخلہ

  پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دینگے،وزیرداخلہ

  



ننکانہ صاحب(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں،ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاکستان کی طرف سے دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دیں گے۔ ننکانہ صاحب میں مختلف میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے نومنتخب عہدیدروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنا ن پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موثر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی حالات تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ مفاد پرست عناصر کی طرف سے ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیرداخلہ

مزید : صفحہ اول