لیاقت پور:نومنتخب صدر،جنرل سیکرٹری کی وزیر اعلی سے ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال

  لیاقت پور:نومنتخب صدر،جنرل سیکرٹری کی وزیر اعلی سے ملاقات، اہم ...

  



لیاقت پور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وکلاء برادری کا قیام پاکستان اور قانون کی بالادستی میں کلیدی کردار ہے۔ تحریک انصاف نظام عدل کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے۔ بارایسوسی ایشن لیاقت پور کے نومنتخب صدر جام محمد اعظم انٹراور جنرل سیکرٹری سردار ابراہیم خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ قانون دانوں خصوصاً نوجوان وکلاء کے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیاجائیگا۔ انہوں نے بارایسوسی ایشن لیاقت پور 20لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ وکلاء کے لئے رہائشی کالونی کے مطالبہ پر انہوں نے متعلقہ سیکرٹریزسے رپورٹ طلب کرلی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عامر نواز خان چانڈیہ بھی موجود تھے۔ بارایسوسی ایشن کے وفد نے پارلیمانی سیکرٹری کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے گورنرپنجاب سے مطالبہ کیاکہ ہائرایجوکیشن کے اداروں میں وکلاء کے بچوں کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا جائے۔ علاوہ ازیں صدر بار جام اعظم انٹر اور جنرل سیکرٹری ابراہیم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون الرشید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں لیاقت پور میں وکلاء کالونی،احاطہ کچہری میں ڈسپنسری،اے ٹی ایم،پوسٹ آفس، مسجد،ای لائبریری اور نوجوان کیلئے چیمبرز کی تعمیر کا مطالبہ کیاہے جس پرچیف جسٹس نے ہمدرانہ غور کا وعدہ کیا۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر