کروناوائرس: نشترمیں زیرعلاج چینی باشندے سمیت دونوں مریضوں کی حالت بہتر

  کروناوائرس: نشترمیں زیرعلاج چینی باشندے سمیت دونوں مریضوں کی حالت بہتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ ائیسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس کے شبہ داخل چینی باشندہ اور چائنہ پلٹ ملتان کا رہائشی نوجوان کی حالت میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔مزید براں دونوں مریضوں کو کم ازکم دس دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا۔جبکہ آئندہ سوموار تک مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس چین سے آنے کا امکان ہے۔واضح رہے پانچ روز قبل نشتر ہسپتال میں چینی باشندہ فنگ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

فان (FING FAN) اور ملتان کے رہائشی چائنہ پلٹ رحمت اللہ کو کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر داخل کروایا گیا تھا۔دونوں مریضوں کو فوری طور پر آئی سو کیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں انکے خون کے نمونے حاصل کرکے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد برائے تجزئے کیلئے بھیجوائے گئے۔ اور وہاں سے خون کے نمونوں کو چائنہ بھیج دیا گیا۔کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس مرض کا علاج دستیاب نہیں ہے۔فنگ فان چین کا رہائشی ہے اور 21 جنوری کو پاکستان آیا تھا۔وہ ملتان میں انڈسٹریل سٹیٹ میں چائنیز کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔جبکہ دوسرا مریض ہفتہ کے روز نشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔رحمت اللہ چائنہ پلٹ ہے۔جو 24 جنوری کو چین سے واپس آیا ہے۔طبیعت ناساز ہونے پر مذکورہ دونوں مریضوں کو نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق آئندہ سوموار کو دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا متوقع ہیں۔
بہتر