رشو ت وصولی : میپکو لائن مین گرفتار، مقدمہ درج ،ایف آئی اے میں کارروائی شروع

    رشو ت وصولی : میپکو لائن مین گرفتار، مقدمہ درج ،ایف آئی اے میں کارروائی ...

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کے دورہ ڈی جی خان کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن زیادہ ایکٹیو ھوگیا گزشتہ روز ایک شہری کی تحریری رشوت وصولی کی شکایت پر ریجنل ڈائریکٹر حمزہ سالک نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ھوئے وفاقی ادارہ میپکو کے ملازم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جس میں صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نور نے جج گل عباس کی زیرنگرانی ٹیم ممبران محمد علی قاسم، تیمور بابر،عمر پٹھان کامیاب ریڈ کرتے ہوئے واپڈا کے لائن مین نعیم ارشدکو(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے احاطہ واپڈاگرڈ اسٹیشن کوٹ چھٹہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ نمبر 4/20 درج کر کے حوالہ ایف آئی اے کردیا گیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر آصف نور نے کہا کہ قانون کے مطابق واپڈا کیوں کہ وفاقی محکمہ ہے اور ان کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دیکر کاروائی کی جا سکتی ہے تاھم ریجنل ڈائریکٹر بھی کاروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ وفاقی ادارہ کے کسی بھی ملازم کے خلاف کاروائی کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جاتا ہے جسکے خلاف مزید تفتیش ایف آئی اے کا کام ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ ایسی کسی بھی صورتحال کی محکمہ انٹی کرپشن کو اطلاع دیکر معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کی قومی مہم میں اپنا حصہ ڈالاجاسکتا ھے

مزید : ملتان صفحہ آخر