سردارذوالفقارعلی کھوسہ کی نوجوانوں سے ملاقات،تعلیمی معاملات پربات چیت

    سردارذوالفقارعلی کھوسہ کی نوجوانوں سے ملاقات،تعلیمی معاملات پربات چیت

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):علم روشنی ہے اور روشنی کھرے اور کھوٹے، سچے اور جھوٹے، واقع اور افسانے میں تمیز پیدا کرتی ہے، ڈیرہ غازیخان ضلع میں تعلیمی اداروں کا جال ہماری(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

علاقے کی خدمت اور علم سے دوستی کا بڑا ثبوت ہے ان خیا لات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں نوجوانوں کے وفود سے اظہار خیال کے دوران کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ علم کسی کی میراث نہیں، ضمیر کی روشنی اور دل کی بیداری اصل علم ہے محسن انسانیت حضرت محمدؐنے علم کے حصول پر بہت زور دیا قومیں اپنے علم اور عمل کی بدولت ترقی کے منازل طے کرتی ہیں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ غازی یونیورسٹی، غازی خان میڈیکل کالج، ایجو کیشن کالج، تعلیمی بورڈ، ایم اے کلاسز کی منظوری، زرعی کالج، چوٹی، کوٹ چھٹہ، تونسہ، کوٹ قیصرانی کے کالجز اور بیسیوں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز ہماری علاقے اور یہاں کے نوجوانوں سے محبت کا ا ظہار ہیں انہوں نے نوجوانوں پر تعلیم کے حصول اور عمدہ اخلاقی رویے اپنانے پر زور دیا ہے۔

بات چیت

مزید : ملتان صفحہ آخر