بھتہ خوروں کادکان پرحملہ، توڑ پھوڑ، تاجروں کا احتجاج، ٹائرنذر آتش

  بھتہ خوروں کادکان پرحملہ، توڑ پھوڑ، تاجروں کا احتجاج، ٹائرنذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) صدرانجمن تاجران حضوری باغ روڈ شیخ عثمان کی دکان پرمحمد راشد نے فائر نگ کرکے دکان کے شیشے توڑ کے خلاف تاجروں کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہر کیا گیا،اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ملتان کے علاقے حضوری باغ روڈ پر شیخ عثمان کی دکان پر مبینہ طورپر بھتہ مانگنے والا پرمحمد راشد نے بھتہ نہ دینے پرقاتلانہ حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دکان کے شیشے ٹوٹ گئے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

اور مارکیٹ میں خوف وہراس پھیل گیا، فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد تاجروں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور حکومت سے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، مارکیٹ صدر شیخ عثما ن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص تاجر پر فائرنگ کے الزام میں دو روز قبل جیل سے ضمانت پر رہاہوکر ا?یا ہے اور رعلاقے میں خوف وہراس پھیلا کر تاجروں سے بھتہ مانگتا ہے جس کے باعث تاجروں کے کارروبارر تباہ کرنے کی کوشش کررہاہے، احتجاجی مظاہرے میں ا?ل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ اور غلام زکریا قریشی،مہر نوید احمد سیال،شیخ ذیشان، محمد زین، محمد نعیم اختر، ملک الیاس، شیخ عتیق، عقیل بلوچ،اقبال سیال، چوہدری سلیم، محمد شبیر، قصور حکیم، قیصر عزیز،عمرعطا سمیت شریک تھے،اس موقع پر تاجروں نے شیخ عثمان پرقاتلانہ حملہ کیخلاف احتجاجاََ شٹرداؤن ہڑتال کردی ہے۔
نذر آتش