ڈسٹرکٹ بار وفد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی سے ملاقات، مختلف امور پرتباِدلہ خیال

    ڈسٹرکٹ بار وفد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی سے ملاقات، مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر بار ملک ارشد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری بار زبیر خان سہرانی,تحصیل بار علی پور۔ کے صدر سردارصادق حسین رند اور عبدالحکیم(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

آرائیں جنرل سیکرٹری بار,تحصیل بار کوٹ ادو کے صدر محمد ارشد صدیقی اور جنرل سیکرٹری سردار منصور الحسن اور تحصیل بار جتوئی کے صدر ملک جاوید اولکھ اور غلام مجتبی لغاری جنرل سیکرٹری نے ملاقات کی. اس موقع پر سیشن جج صہیب احمد رومی نے نومنتخب بار عہدے داران کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. جبکہ بار عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے سیشن جج نے کہا کہ ضلع بھر میں بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کار ہیں. دونوں سٹیک ہولڈرز مل کر شہریوں اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے. وکلاء اور بارز کے مسائل حل کریں گے. جبکہ بار عہدے داران نے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تبادلہ خیالچض