کلین اینڈ گرین مہم،ماحول کوصاف ستھرا رکھناہم سب کافرض،رائے ظہور احمد کھرل

کلین اینڈ گرین مہم،ماحول کوصاف ستھرا رکھناہم سب کافرض،رائے ظہور احمد کھرل

  



وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ہم اپنے ملک (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

اور شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے جس کیلئے عوام کے اندر بھی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے گھروں اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں گھروں کا کوڑا کرکٹ وغیر مخصوص جگہوں پر پھینکیں ہم سب نے مل کر وہاڑی کو خو بصورت اور دیدہ زیب شہر بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مہینے سے شجرکاری مہم بھی زور شور سے شروع کی جائے گی اور ہر شخص کو اپنے حصے کے پودے لگانے ہوں گے تاکہ ہمارا ماحول آلودگی سے محفوظ رہے اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول فراہم کر سکیں۔

راناظہور

مزید : ملتان صفحہ آخر